چونگی نمبر9پر کراؤن فیلیئر، واسا میں ایمرجنسی،نیا پلان تیار

  چونگی نمبر9پر کراؤن فیلیئر، واسا میں ایمرجنسی،نیا پلان تیار

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کی ہدایت پر چونگی نمبر 9چوک پر کراؤن فیلیئرز کے واقعات کے بعد سے واسا میں ایمرجنسی کا سلسلہ برقرار ہے متاثرہ علاقوں کو عارضی ریلیف دینے کے لئے جامع پلان تشکیل دے کر اس پر عملدرآمد شروع کروا دیا گیا ہے بوسن روڈ پر پیٹرول پمپ سے چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن تک کھدائی کرکے 12انچ قطر (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

کی 750فٹ ایچ ڈی پی پائپ ڈیلیوری لائن بچھا کر روٹ کی بحالی کاکام بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر لیا گیا ہے 5کیوسک کے پمپ کے ذریعے کراؤن فیلیئرز سے متاثرہ علاقوں کی نکاسی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے چونگی نمبر 9چوک پر ایمرجنسی کیمپ برائے کراؤن فیلیئرز بھی قائم کر دیا گیا ہے سیوریج نارتھ ڈویژن اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کے افسران کو متاثرہ علاقوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ایم ڈی واسا نے آفیسر ز کالونی میں نکاسی آب کی شکایت کا بھی نوٹس لیا ہے اور سیوریج نارتھ ڈویژن کو عارضی ریلیف کے لئے تمام وسائل برؤے کار لانے اور اضافی پمپ نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ہے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ چونگی نمبر 9 پر کراؤن فلیئر کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔واسا کو بھاری مشینری موقع پر پہنچاکر دن رات کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چونگی نمبر 9 پر متاثرہ جگہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر واسا حکام نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ واسا کو ہنگامی بنیادوں پر سیوریج لائن بحال کرنے کیلئے تمام معاونت اور فنڈز فراہم کرینگے عارضی بنیادوں پر بوسن روڈ سے متبادل لائن کے ذریعے سیوریج ڈسپوزل تک چالو کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ سیوریج لائن کو جلد مکمل بحال کرکے ٹریفک بحال کرینگے جبکہ کراؤن فلیئر کی وجوہات کی شفاف انکوائری بھی کرائی جائے گی۔ 

پلان تیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -