جشن بہاراں سے آؤٹ کرنے پر مقامی فنکاروں کا احتجاج

   جشن بہاراں سے آؤٹ کرنے پر مقامی فنکاروں کا احتجاج

  

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تین روزہ منعقدہ جشن بہاراں میں مظفرڑھ ضلع کے تمام فنکار نظر انداز کیے گے۔ تیں روز تک کوی سنیر اداکار کمپیر اور گلوکار یا کامیڈین کو اسٹیج پرفارمنس کیلے مدعو نہ کیا گیا۔ شوقیہ فنکار بچوں اور سکولوں کے طلبا و طالبات سے خانہ پری کی گی۔ جبکہ مظفرگڑھ میں ایسے فنکاران گلوکاران کامیڈین اور اسٹیج کمپیر موجود ھیں جو نیشنل او انٹر نیشنل لیول پر پرفارمنس  دے چکے ھیں۔ گھر کی مرغی دال برابر والی مثال یہاں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 فٹ ھوتی۔ فسیٹیول آرگنازرز نے بجٹ کو خورد برد کرنے کیلے کسی آرٹس ایسوسی ایشن یا آرٹس کی نماندہ تنظیم سے مشورہ کرنا تو دور کی بات مدعو کرنا بھی مناسب نہ سمجھا۔ان خیالات کا اظہار کاشف آکاش۔ ریاض تھہم۔ شعیب ذیدی۔ آضف بٹ۔ مقصودہ بی بی۔ غضنفر ولیکا۔ ریاض ساقی۔ بلال اعوان۔ صامہ خان نے کرتے ہوئے بتایا کہ دو سال پہلے جشن بہاراں کے موقع پر سابق ڈی سی   نے مقامی فنکاران کی بھر پور شمولیت سے ایک لازوال میلہ کرایا تھا جس کی یاد آج تک لوگوں کے ذھنوں پر نقش ھے۔ موجودہ ڈپٹی کمشنر سے فنکاروں کا مطالبہ ھے نوٹس لیں اور فنکاران کی حق تلفی کرنے والے عناصر کو محکمانہ سزا دی جاے۔ فنکاروں نے تمام صحافی برادری،وکلا برادری اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے گزارش ھے فنکاروں کے ساتھ ھونے والی نا انصافی کے خلاف ھماری آواز بنیں۔ بہت جلد فنکار احتجاجی ریلی نکالیں گے اور پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -