جلال پور:قتل مقدمہ،مجرم کو 25سال قید کی سزا کا حکم

        جلال پور:قتل مقدمہ،مجرم کو 25سال قید کی سزا کا حکم

  

 جلالپور پیر والہ (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج جلالپور آصف علی رانا نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک مجرم کو 25 سال قید اور ملزم کے ایک ساتھی کو 2 سال اور دوسرے ساتھی کو ایک سال کی سزا کا حکم سْنا دیا‘ نواحی علاقے بستی بہاراں‘ چاہ حضور بخش والا موضع کرموں والی کے  محمد بلال نے اڑھائی سال  قبل 8 اگست 2019 کو تھانہ صدر جلالپور میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ محمد اسماعیل کچالہ نے راستے کے تنازعہ پر اپنے بیٹوں صفدر‘ غلام اکبر (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

اور اظہر حسین کے ساتھ ساتھ تنویر اور شمیر کے ہمراہ اس پر اور اس کے بھائی محمد نواز پر سوٹوں سے قاتلانہ حملہ کیا تھا محمد نواز بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا‘ عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کی جانب سے اقبال خان بلوچ ایڈووکیٹ اور ملزمان کی طرف سے رانا ندیم کانجو ایڈووکیٹ نے پیروی کی‘  ایڈیشنل سیشن جج جلالپور آصف علی رانا  نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر ملزم اسماعیل کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے 25 سال قید بامشقت اور جرمانہ جبکہ ملزم تنویر کو 2 سال قید اور ملزم شمیر کو ایک سال سزا دینے کا حکم جاری کر دیا‘ دیگر ملزمان کے خلاف ثبوت نہ ہونے کے سبب انہیں باعزت بری کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -