رمضان المبارک، گرمیاں،شہریوں کو بہتر وولٹیج کیساتھ بجلی فراہم کرنے کا حکم

  رمضان المبارک، گرمیاں،شہریوں کو بہتر وولٹیج کیساتھ بجلی فراہم کرنے کا حکم

  

 ملتان، کوٹ ادو(نیوز  رپورٹر، تحصیل رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے جنوبی پنجاب کے صارفین کورمضان المبارک کے بابرکت مہینے اور گرمیوں میں بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور ٹرپنگ/(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

کم وولٹیج کی شکایات کے خاتمے کے لئے 7000ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز تبدیل کئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پررمضان میں صارفین کی شکایات کے بروقت اندراج اور ازالے کے لئے میپکو ریجن کے 250سے زائد کسٹمرسروسز سنٹرز /کمپلینٹ سنٹرز کو فعال کردیاگیاہے جن میں کلیریکل اورلائن سٹاف چوبیس گھنٹے تین شفٹوں میں خدمات سرانجام دے گا جبکہ بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ ہیڈ کوارٹر میں قائم پاورڈسٹری بیوشن سنٹر سے کی جائے گی۔ بجلی فراہمی میں تعطل آنے کی صورت میں سب ڈویژنوں میں ٹرانسفارمرز ٹرالیاں تیاررکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔میپکو کی جانب سے موسم گرما شروع ہوتے ہی پرمٹ کے نام پر طویل فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ زور پکڑ گیا ہے،کئی کئی گھنٹے بجلی بندش سے کاروبار مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں، کوٹ ادو کے اکثر دیہی علاقوں میں بجلی تمام دن غائب ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ شہر کے ملحقہ علاقوں دائرہ فیڈر،نور شاہ روڈ،بخاری روڈ،محلہ گانمن شاہ،مویشی منڈی روڈ،نقد آباد،محلہ نورے والا،تونسہ موڑ سمیت کئی علاقوں میں 10سے12گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے صارفین انتہائی پریشانی کا شکار ہیں،صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی طویل فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے،بصورت دیگر شہری وپڈا آفس کا گھیرا کریں گے، 

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -