کرونا سمارٹ سیمپلنگ کا سلسلہ تیز،6افراد وائرس کا شکار

  کرونا سمارٹ سیمپلنگ کا سلسلہ تیز،6افراد وائرس کا شکار

  

ملتان ( خصو صی  رپورٹر) ملتان میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ کورونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 06 افراد میں کورونا کی تصدیق ضلع میں کورونا ہوم آئی سو لیشن اختیار کئے ہوئے کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 393 ہو گئی ہے پازیٹیویٹی کی شرح 0.8 فیصد  ہو گئی تفصیل کے مطابق سی(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی مہدی کی سربراہی میں ضلع ملتان میں کورونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نے بتایا کہ ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 709 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان میں سے 06 افراد  میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ،یوں ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹیویٹی کی شرح 0.8 فیصد رہی ہے، جبکہ اس وقت ضلع ملتان میں 393 کورونا متاثرہ افراد گھروں پر آئی سو لیٹ ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر افراد کی ہوم آئی سو لیشن تقریبا مکمل ہونے کے قریب ہے نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، یوں نشتر ہسپتال میں اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی  تعداد 936  ہے، جبکہ کورونا میں مبتلا 04 اور شبہ میں 10 مریض زیر علاج ہیں تفصیل کے مطابق   فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا یوں یکم اپریل 2020  سے 18 مارچ 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 936   ہے،جبکہ  نشتر ہسپتال میں اس وقت  کورونا میں مبتلا 04 مریض   جبکہ کورونا کے شبہ میں 10 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر  نشتر ہسپتال  میں اب تک کورونا کے شبہ میں 9 ہزار 436 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 972 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے  مختص  24 وینٹی لیٹرز میں سے 20 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  33 خالی ہیں،جبکہ ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا کے شبہ میں داخل 10 مریضوں  نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی تھی۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -