مہنگائی شرح 15.12فیصداضافہ، 29اشیاء کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول 

مہنگائی شرح 15.12فیصداضافہ، 29اشیاء کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول 

  

      ملتان (نیوز  رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 17 مارچ 2022 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 12۔15 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 1.37 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 29 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 9 اشیا کی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

قیمتوں میں کمی جبکہ 13 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں کیلا، شرٹنگ، پیاز، دال مسور، خوردنی تیل، گھی (کھلا) تازہ دودھ، دہی، دال پلیٹ، بیف پلیٹ، چاول اری9 /6، چاول باسمتی، دال مونگ، خشک دودھ، صابن، ویجیٹیبل گھی، آٹا، چھوٹا گوشت، بڑا گوشت، واشنگ سوپ، نمک، چائے کی پتی، سرسوں کا تیل، ماچس، انڈے فارمی، کپ چائے، گڑ، پیاز، جارجٹ،انرجی سیور کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹماٹر، لہسن، برائیلر مرغی، آلو، دال ماش، دال چنا، چینی، ایل پی جی سلنڈر اور الیکڑک چارجز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ خشک دودھ،،سرخ مرچ پسی، جلانے والی لکڑی، ڈبل روٹی، سگریٹ، گندم، چپل، لان، مردانہ و زنانہ سینڈلز، گیس چارجز، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -