بچوں کی لڑائی،دو گروپوں میں تصادم 8افراد شدید زخمی، کارروائی شروع

بچوں کی لڑائی،دو گروپوں میں تصادم 8افراد شدید زخمی، کارروائی شروع

  

ملتان (  خصو صی  رپورٹر  )    تھانہ قطب پور کے علاقے نواز شریف زرعی یونیورسٹی سوئی گیس روڈ کے قریب بچوں  کی لڑائی   کے تنازعہ پر  دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے  پولیس نے کاروائی شروع کر دی، معلوم ہوا ہے کہ دوران کھیل بچوں (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کے درمیان لڑائی ہوگئی جس پر بڑے بھی شامل ہوگئے  ایک دوسرے کو ڈنڈے سوٹوں اور خنجروں کا بھی آزادانہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے آٹھ افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں عبدالمجید رشید شان اسد بلال سلیم بابر وغیرہ شامل ہیں، اطلاع پر  پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچے، زخمی کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے   کاروائی شروع کر دی ہے

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -