پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سکیموں کو بروقت مکمل کرنیکا حکم
ملتان (سپیشل رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمودکا ڈیرہ غازی خان کا دورہ،کشمیر پارک اور پُل ڈاٹ کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر سکیموں کو مقررہ وقت مکمل کرنے کی(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
ہدایات جاری کر دیں۔ڈی جی خان میں جشن بہاراں کے سلسلے میں پھولوں کی نمائش اور سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود ڈی جی خان میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور بریفنگ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان طاہر انصاری اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجو د تھے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ڈی جی خان میں جاری منصوبوں پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے تما م کاموں کو جلد اور شفاف انداز سے مکمل کریں گے۔جشن بہاراں پر بھولوں کی نمائش کا انعقاد خوش آئیند ہے۔پی ایچ اے اور پی ایچ ای کے منصوبوں کو جلد اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ڈی جی خان اور تونسہ کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے کوشاں ہیں۔جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقی کے لیئے سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔
حکم