اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں رکھی جائیں، گورنر پنجاب کی تجویز

  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں رکھی جائیں، گورنر ...

  

        ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں رکھنے کی تجویز دید ی۔چوہدری محمدسرور سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفداور پاکستان میں جاپان  کے سفیر وادامتسوہیرنے گور نر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس کے دوران پاکستان کے جاپان کے ساتھ معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

 چیت کی گئی، گورنر پنجاب نے کہا کہحکومت پاکستان نے افغانستان میں سمیت پورے خطے میں امن کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی خطے میں سب سے زیادہ قر بانیاں پاکستان نے دیں ہیں اور آج بھی پاکستان امن کیساتھ کھڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ووٹ کا حق ملنے کے بعد اوور سیز پاکستانی ملک کے جمہوری عمل کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ 30 ارب ڈالر بھجوانے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔عدالتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے فیصلے برسوں نہیں مہینوں میں ہو رہے ہیں، گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز بھی کر چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کش ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی میں ان کا اہم کردار ہے، پی ٹی آئی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔دریں اثنائگور نر پنجاب سے پاکستان میں جاپان کے سفیر وادامتسوہیرنے گور نر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس کے دوران پاکستان کے جاپان کے ساتھ معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دہشت گردی کے 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -