غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف مقدمہ درج

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) صو با ئی دارلحکومت پشاور شہر اور ملحقہ علا قو ں میں غیر قا نو نی طور پر مقیم افغا ن با شندو ں کو حرا ست میں لیکر انکے خلاف 14فا رن ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق سیکیو رٹی خد شات کے پیش نظر اور غیر قانو نی طور پر مقیم افغا ن با شندو ں کیخلاف شہر کے مختلف علا قو ں میں آ پریشن کیا گیا جس کے تحت متعدد افغا ن با شندو ں کو حراست میں لے لیا جن میں انقلاب پولیس نے مٹہ بچے چوک میں شریف اللہ ولد محمد حلیم سکنہ افغانستان، فقیر آباد پولیس نے دلہ زاک روڈ پر عمر ولد عا شق اللہ سکنہ افغانستان،البدر ٹاؤ ن سے سلما ن ولد نو ر الحق اور پیر محمد ولد تا ج محمد ساکنا ن افغانستان سمیت دیگر افغا نی باشند ے شامل ہیں جنکے پا س نہ تو افغا نی کا رڈز تھے اور نہ ہی دیگر دستا ویزات موجود تھے پولیس نے افغان با شند و ں کیخلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔