عمران خان کو اپنے ہی ممبران مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں: شیر اعظم وزیر 

عمران خان کو اپنے ہی ممبران مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں: شیر اعظم وزیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       بنوں (نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرکے باعزت اقتدار چھوڑنے کا راستہ دیا تھا لیکن عمران خان نہ مانے،دھرنوں کے دوران عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگر 10لوگ میرے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے تو میں اقتدار چھوڑ دوں گا لیکن آج انکے اپنے ہی34ایم این ایز انکے خلاف ڈٹ گئے ہیں اور مذید بھی ساتھ چھوڑنے والے ہیں لیکن عمران خان اب بھی کسی معجزے کا انتظار کررہے ہیں اور معجزے کے انتظار میں مذید ذلیل ہوں گے اقتدار سے محرومی کا اندازہ ہونے کے بعد عمران خان اور ان کا خوشامدی ٹولہ دھمکیوں پر اترآیا ہے لیکن اگر کسی قسم کا کوئی تصادم ہوا تو ذمہ دار عمران خان اور انکی ٹیم ہوگی کسی رکن اسمبلی کو عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جاسکتا ہے،جب اپنے ہی ممبران اسمبلی عمران خان کو مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں تو قوم کیا برداشت کریگی انہوں نے کہا کہ 27مارچ کو عمران خان ڈی چوک میں جلسہ کرکے چالاکی سے اپنے کارکنوں اور وزراء کو آخری وصیت کرنے والے ہیں کیونکہ 28مارچ کے بعد وہ سابق وزیر اعظم ہوں گے اور اسکے بعداڈیالہ جیل کے مکین بنیں گے شیراعظم خان نے مشورہ دیا عمران خان سورج کو انگلیوں سے چھپانے کی ناکام کوشش نہ کریں اور وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ورنہ بڑے بے آبروہوکر ایوان اقتدار سے نکال دیئے جائیں گے۔مذید کہا کہ جن ممبران کو جہانگیر ترین اپنی جہاز میں لایا کرتے تھے وہ حاجی تھے اور عمران خان کو الوداع کہنے کے بعد بے ضمیر ہوگئے لیکن ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ان ممبران کا ضمیر جاگ گیا ہے اور صحیح وقت پر جاگ گیا ہے اب عمران خان کے گھبرانے کا نہیں بلکہ گھر جانے کا وقت آچکا ہے۔