سابق ایس ایم بی آر احسان اللہ کیس،گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ 

سابق ایس ایم بی آر احسان اللہ کیس،گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ 

  

 پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کی احتساب عدالت کے جج نوید احمدخان نے سابق ایس ایم بی آر احسان اللہ کیس میں گواہوں کی عدم پیشی پر انکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ گزشتہ روز جب احتساب عدالت نے احسان اللہ سابق ایس ایم بی آر کی غیر قانونی تقرریوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت شروع کی، اس موقع پر کیس کے گواہان ڈی سی آفس بنوں کے سپرنٹنڈنٹ محمد بشیر اللہ اوراسسٹنٹ کمشنر/ریکارڈ کیپر(ریونیو) لوئر دیر عدالت ہذا میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے دونوں گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتارکرکے  13اپریل 2022کو پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -