شیر گڑھ،پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے

شیر گڑھ،پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے

  

شیرگڑھ(نمائندہ پاکستان)تھانہ خرکی پولیس کی کامیاب کارروائی دوہرے قتل کیس میں نامزد 02 ملزمان 24 گھنٹوں کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علاقہ تھانہ خرکی کی حدود چھانونہ میں آراضی تنازعہ پر 02 بھائیوں مراد اور شیردل پسران شادات ساکنان چھانونہ کے قتل ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا جسکا ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہداللہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی گلشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بشیر خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی تشکیل کردہ ٹیم نے انتھک محنت اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد 02 ملزمان تاج ولی ولد علی خان سکنہ لکپانی اور فرید گل ولد ہمیش سکنہ چھانونہ تک رسائی حاصل کرکے دونوں ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر آلہ قتل 02 عدد پستول بمعہ کارتوس سمیت گرفتارکرلیا گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جسکی گرفتاری جلد متوقع ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -