وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد تحریک سے گھبرانے والے نہیں: شوکت یوسفزئی 

  وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد تحریک سے گھبرانے والے نہیں: شوکت یوسفزئی 

  

      پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر محنت وپارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد تحریک سے گھبرانے والے نہیں،الیکشن کمیشن ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا نوٹس لے۔الیکشن ہوئے تو عمران خان دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔اپوزیشن غیر ملکی طاقتوں کیمہرے بنے ہوئے ہیں۔سندھ ہاؤس میں گھوڑوں کے علاوہ خچروں کی بھی بولیاں لگی ہوئی ہیں۔ہمارے دور  حکومت میں صوبے میں امن قائم ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے فلور پر خطاب کے دوران کیا۔شوکت یوسفزئی نے صوبائی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارے چور ڈاکو عمران خان کو ہٹانے کیلئے متحد ہوگئے ہیں۔عمران خان کو absolutely not کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جپیاں اور پییاں لینے والے کل تک ایک دوسرے کو گالیاں دیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے اور پاکستان تحریک انصاف حکومت نے عوام کو صحت انصاف کارڈ،احساس پروگرام اور بی آر ٹی کا تحفہ دیا ہے۔شوکت یوسفزئی نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر کرپشن کا الزام وہ لگا رہے ہیں جن کو ایزی لوڈ کا خطاب ملا ہے۔پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کیلئے پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں اور انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پبلک سروس کمیشن  سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو جلد لیا جائیگا۔ اے ایس آئی اور تحصیلدار پوسٹوں پر کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو انکے حق سے محروم نہیں کیا جائیگا اور آیندہ اسمبلی اجلاس میں اس حوالے سے ترامیم لائیگی۔شوکت یوسفزئی نے منحرف ارکان کے بارے میں کہا کہ شکر ہے پارٹی میں صفائی مہم جاری ہے اور گند نکل رہا ہے۔ضمیر فروش پارٹی چھوڑ دے ہمیں خوشی ہوگی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت پر ایکشن لے۔

مزید :

صفحہ اول -