احساس کفالت پروگرام، غریب اور کم آمدنی والوں کیلئے شروع کیا: مشتا ق احمد غنی

احساس کفالت پروگرام، غریب اور کم آمدنی والوں کیلئے شروع کیا: مشتا ق احمد غنی

  

پشاور(نیوزرپورٹر) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ جو لوگ دین اسلام کی خدمت کرتے ہیں ان کا خصوصی خیال رکھا جائے جس کے تحت پورے ملک کی طرح ضلع ایبٹ آباد کے بھی تقریبا12 سو کے قریب مساجد کے آئمہ ا کرام کو دس ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل کسی بھی حکومت نے آئمہ اکرا م کی طرف توجہ نہیں دی یہ واحد حکو مت ہے جس نے فیصلہ کیا ہے کہ علما کرام دین کی خدمت کرتے ہیں ان کی خدمت کی جائے تاکہ وہ بھی معاشرے میں باعزت طریقے سے زندگی گذاریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد کی مسجد میں ضلع ایبٹ آباد کے 96آئمہ اکرا م میں تین ماہ کے 30 ہزار روپے کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ ابادطا رق سلام مروت اور مختلف مسا جد کے آئمہ ا کرام بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طا رق سلام مروت نے خطاب کرتے ہوئے آئمہ اکرام کے وظیفے کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔سپیکر مشتاق احمد غنی نے کہا علم سیکھنے اور سکھانے اوردین کی خدمت کرنے والوں کے شعبے سے وابستہ آئمہ ا کرام جو دن را ت علم کی شمع روشن کرتے ہیں ان کو معاوضہ دیا ہی نہیں جا سکتا بلکہ ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان آئمہ ا کرام کی خدمت کی جائے کیونکہ ہمارے آئمہ ا کرام دین کی خدمت کرتے ہیں اور کس مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں حکومت کی طرف سے آپ کے لئے ایک معمو لی سا وظیفہ ہے جس سے آپ بہتر طریقے سے زندگی گزارین۔انہو ں نے کہا کہ آئندہ آئمہ اکرا م کو تکلیف سے بچنے کے لیے وظیفہ آپ کو بنک کے زریعے ملے گا کیونکہ آپ حکو مت کے تنخوادارملازم نہیں ہے یہ وظیفہ حکومت نے آپ کو عزت کے طور پر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پورے ملک کے آئمہ ا کرام کو بلا تفریق وظیفہ مقرر کیا ہے چا ئے وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے اس وظیفہ میں اضافہ کیا جائے۔آخر میں انہوں نے آئمہ اکرا م میں تین ماہ کے 30،30 ہزار روپے وظیفہ کے چیک تقسیم کیے۔

پشاور(نیوزرپورٹر) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام پا کستان تحریک انصاف کی حکومت نے غریب،ناداراور کم آمدنی والے لوگوں کے لئے شروع کیا ہے تاکہ وہ بھی اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکے احساس کفا لت پروگرام کی رقم وزیر اعظم پا کستا ن عمران خا ن نے بارہ ہزار روپے سے بڑھا کر 14 ہزار روپے کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے لوگوں کی مدد کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے احساس پروگرام شروع کیا ہے حکومت اس کو مزید آسان بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف مل سکے۔ انہوں نے کہا کے احساس کفا لت پروگرام کے تحت 80 لاکھ گھرانوں کو14000ہزار روپے ششماہی، احساس سکا لرشپ پروگرام کے تحت 45 ہزار سے کم آمدنی وا لے گھرانوں کے20لا کھ ہو نہار طلبا اور طا لبا ت کو  وظا ئف جس میں پچاس فیصدطا لبا ت کا کو ٹہ ہے،  احساس نشونما جس کے تحت حاملہ اور دودھ پلانے والی ماں اور دو سال سے کم عمر بچوں کے لئے خصوصی خورا ک، احساس تعلیمی وظائف کچی سے بارہویں جماعت تک کے زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے لیے اور احساس راشن پروگرام کے تحت 50 ہزار سے کم آمدنی والے کے لئے  جو مقرر سٹو روں سے گھی،آٹا،ڈا لیں اور چینی 30فیصد ریا ئت پر خرید سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت 14 ہزار روپے کے نقد خواتین میں تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طا رق اسلام مر 

مزید :

صفحہ اول -