ٹانک،برکی اقوام کا تحصیل چیئرمین کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

ٹانک،برکی اقوام کا تحصیل چیئرمین کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے کانی گرم کے برکی اقوام نے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل لدھا کے پی ٹی آئی کے چئیرمین ریاض محسود کی حمایت کا اعلان کردیا۔ برکی اقوام نے اپنے اومیدوار محمد عارف کو بھی پی ٹی آئی کے اومیدوار لئے دستبردار کیا۔ وزیر اعلی کے پی کے محمود خان نے کانی گرم کو تحصیل کا درجہ دینے کے اعلان کے تیس کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی راہنما سجیل عمر برکی کو وزیر اعلی کا گارنٹر قرارا دیا گیا۔ جو وزیر اعلی کی جانب سے اعلان کردہ کانی گرم کو تحصیل کا درجہ دینے اور پیکج سمیت دیگر اعلان کردہ کاموں کو عملی جامعہ پہنائیں گے۔ اس سلسلے میں ٹاؤن ہال ٹانک میں لوئر اور اپر کانی گرم کے برکی اقوام کا جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ میں لوئر کانی گرم اور اپر کانی گرم کے تمام برکی اقوام، پیر سید کے عمائدین اور عوام کے علاوہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر محمد برکی، ملک عرفان الدین برکی، ظفر شاہ برکی،محمد رمضان برکی، ملک سید عالم شاہ، ملک شیوہ خان، علی برکی، برکت شاہ برکی، مفتی فرمان اللہ برکی،اکرم علی برکی،فیاض برکی، پی ٹی آئی کے صوبائی راہنما سجیل عمر برکی، عارف زمان برکی اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر محمد برکی، سجیل عمر برکی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان نے گزشتہ دنوں سی ایم ہاؤس پشاور میں برکی اقوام کے جرگہ سے خطاب کے دوران کانی گرم کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ اور کانی گرم کو تیس کروڑ ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کیا۔ کانی گرم کو آثار قدیمہ تسلیم کرنے اور برکی اقوام کی جانب سے وزیر اعلی کا فوکل پرسن و دیگر منصوبے کا جو اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی نے تحصیل لدھا میں پی ٹی آئی کے اومیدوار ریاض محسود کو سپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ قبائلی جرگہ نے کہا کہ ہم وزیر اعلی کے اعلان کردہ کانی گرم کے تحصیل کے اعلان کے علاوہ دیگر منصوبوں پر عمل در آمد یقینی بنانے کے لئے پی ٹی آئی کے صوبائی راہنما سجیل عمر برکی کو گارنٹر لیتے ہیں۔ سجیل عمر برکی نے وزیر اعلی کا گارنٹر بننے کا اعلان کیا۔ برکی اقوام نے پی ٹی آئی کے تحصیل اومیدوار ریاض محسود کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اور اپنے برکی قوم کے اومیدوار عارف زمان برکی کو پی ٹی آئی کے اومیدوار ریاض محسود کے لئے دستبردار کیا

مزید :

صفحہ اول -