پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش مکمل‘قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ

پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش مکمل‘قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کرنے ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد اب  قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘21 مارچ کو صرف مرحوم رکن اسمبلی کیلئے فاتحہ خوانی ہو گی‘بعد میں اجلاس  25 مارچ تک ملتوی کر دیا جائیگا‘25 مارچ کے بعد تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کا آغاز ہوگا، اور ایک ہفتے کے اندر یہ پراسس مکمل کیا جائیگا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے اکیس مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم 21 مارچ کو صرف مرحوم رکن اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد 25 مارچ تک ملتوی کیا جائے گا، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے، اور صفائی کا کام جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 مارچ کے بعد تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کا آغاز ہوگا، اور ایک ہفتے کے اندر یہ پراسس مکمل کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -