کراچی، جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 5بچے جھلس کر جاں بحق 

کراچی، جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 5بچے جھلس کر جاں بحق 

  

       کراچی (آئی این پی، این این آئی)کراچی میں گلشن اقبال عزیزبھٹی پارک کے قریب جھگیوں میں آگ لگنے سے 5 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال عزیزبھٹی پارک کے قریب جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 5جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ سے جھلس کر 2 بہنیں اور2بھائی جاں بحق ہوگئے  جاں بحق ہونے والوں میں میں 12 سالہ صائمہ، 11 سالہ فرحان، 9 سالہ کامران، 8 سالہ طیبہ اور 4 سالہ زیبا شامل ہیں  آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والی ایک بچی کوہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہوگئی ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائربریگیڈ کی2گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابوپالیا۔پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،آگ نے 5جھگیوں کو متاثرکیا،آتشزدگی کے وقت 5 بہن بھائی جھونپڑی میں موجود تھے۔ 

آگ 

مزید :

صفحہ اول -