اسلام آباد کی نوجوان لیڈی کانسٹیبل کی پراسرار موت 

اسلام آباد کی نوجوان لیڈی کانسٹیبل کی پراسرار موت 
اسلام آباد کی نوجوان لیڈی کانسٹیبل کی پراسرار موت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد پولیس کی نوجوان لیڈی کانسٹیبل اقراءدختر نذیر احمد پراسرار طور پر زندگی کی بازی ہا رگئی۔
پولیس کے مطابق متوفیہ کے والدین کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور وہ مانسہرہ کے رہنے والے ہیں۔لیڈی پولیس کانسٹیبل کوہسپتال لانے والے ایس پی ٹریفک سید عارف حسین شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اقراءمیری بیٹی کی طرح تھی، وہ 11بجے بینک کیلئے گئی جہاں سے وہ میرے گھر پر آئی،گھر پر آنے کے کچھ دیر بعد اسے خون کی الٹیاں شروع ہوگئیں۔ 
عارف حسین نے مزید بتایا کہ میں اپنے ملازم کے ساتھ اسے پولی کلینک لے گیا جہاں اس کاعلاج جاری تھا کہ تقریباً گھنٹے کے بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ پولی کلینک کے ریکارڈ میں میرا نام ہے، اقراءکا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی میں نے ہی وصول کیا، تمام شکوک شبہات کلیئر کرنے کے لیے اس کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے۔