"7 دن کے اندر معافی مانگیں ، ورنہ ۔  ۔ ۔"اسد عمر نے منحرف 13 ارکان قومی اسمبلی کے شو کاز نوٹسز پر دستخط کر دیے

"7 دن کے اندر معافی مانگیں ، ورنہ ۔  ۔ ۔"اسد عمر نے منحرف 13 ارکان قومی اسمبلی کے ...

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے منحرف 13 ارکان قومی اسمبلی کے شو کاز  نوٹسز  پر دستخط کر دیے۔

"جیو نیوز" کے مطابق شوکاز  نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے، ارکان کو 7  روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق  7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔  منحرف ارکان کو آج شوکاز  نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

یہ واضح نہیں کہ شوکاز کن 13 ارکان کو جاری کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 24 کے قریب پی ٹی آئی ارکان موجود ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -