بالی ووڈ کنگ کی پہلی تنخواہ سے خریدی گئی لسی میں مکھی گرگئی، شاہ رخ خان کا عرصہ بعد دلچسپ انکشاف

بالی ووڈ کنگ کی پہلی تنخواہ سے خریدی گئی لسی میں مکھی گرگئی، شاہ رخ خان کا ...
بالی ووڈ کنگ کی پہلی تنخواہ سے خریدی گئی لسی میں مکھی گرگئی، شاہ رخ خان کا عرصہ بعد دلچسپ انکشاف

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو انڈسٹری میں کنگ خان کہا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ’بالی وڈ کنگ‘ کی پہلی تنخواہ صرف 50 روپے تھی؟ اور ان کی پہلی تنخواہ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے جس کا انکشاف خود اداکار  نے کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ پہلی آمدنی   لے کر وہ تاج محل پہنچ گئے، ٹکٹ خریدنے کے بعد ان کے پاس صرف اتنے پیسے تھے کہ وہ ایک لسی خرید سکتے تھے۔ جب  لسی خریدلی تو اس میں مکھی گرگئی، انہوں نے لسی سے مکھی نکالی اور  پی لی جس کےبعد وہ پورے راستے الٹیاں کرتے رہے۔

بالی ووڈ کنگ نے کہا کہ انہیں انڈسٹری میں پہچان بنانے کے لیے آغا ز میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

مزید :

تفریح -