شہبازشریف کا سندھ ہاؤس اور اراکین اسمبلی کے گھروں پر حملوں پر رد عمل آ گیا 

شہبازشریف کا سندھ ہاؤس اور اراکین اسمبلی کے گھروں پر حملوں پر رد عمل آ گیا 
شہبازشریف کا سندھ ہاؤس اور اراکین اسمبلی کے گھروں پر حملوں پر رد عمل آ گیا 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سندھ ہاؤس اور اراکان اسمبلی کے گھروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھا کہ سندھ  ہاؤس اورارکان اسمبلی پرحملے عدم اعتمادکی کامیابی کی دلیل ہیں، سندھ  ہاؤس،ارکان اسمبلی پرحملے  اعتراف ہیں کہ عمران نیازی ہارچکے، حملے عمران نیازی کی ملک کوخانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے، ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے عوام میں تصادم مجرمانہ اورغیرآئینی سوچ ہے، عمران نیازی سرکاری عمارتوں پرحملوں کے"کنٹینروالے موڈ"میں آگئے ہیں ، جمہوری اندازمیں مقابلہ کرنے کے بجائے پتھربرسانا،گیٹ توڑنافسطائیت ہے، حکومت لاقانونیت سے بازرہے۔ 

مزید :

قومی -