شگفتہ اعجاز کی بیٹی کانکاح ،تصاویر وائرل

شگفتہ اعجاز کی بیٹی کانکاح ،تصاویر وائرل
شگفتہ اعجاز کی بیٹی کانکاح ،تصاویر وائرل
سورس: Instagram/shaguftaejazofficial

  

 لاہور(آئی این پی )پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک اور بیٹی کا نکاح ہو گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نکاح کی تقریب سے چند تصاویر شئیر کی ہیں۔ان تصاویر میں دلہن دولہا کو سفید لباس میں ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے بیٹی کے نکاح کی اطلاع مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔ان تصاویر میں اداکارہ ارسا غزل کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس ماہِ جنوری میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کی صاحبزادی عانیہ صدیقی کی شادی ہوئی تھی۔15 جنوری کو نکاح کے بعد جلد ہی عانیہ کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

مزید :

تفریح -