’اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں مت پڑو‘ او آئی سی کے آفیشل ترانے کی تھیم

’اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں مت پڑو‘ او آئی سی کے ...
 ’اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں مت پڑو‘ او آئی سی کے آفیشل ترانے کی تھیم

  

  اسلام  آباد ( ڈیلی پاکستان  آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا آفیشل ترانہ لانچ کیا جارہا ہے۔

" جیو نیوز " کے مطابق ترانہ جمیل الدین عالی نے لکھا ہے،  ترانے کی تھیم ’اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں مت پڑو‘ ہے۔ ترانے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی گئی  ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔

مزید :

قومی -