شادی مقدر کی بات، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی کہ زندگی میں آنیوالا شخص کیسا ہوگا: اداکارہ ریشم 

شادی مقدر کی بات، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی کہ زندگی میں آنیوالا شخص کیسا ہوگا: ...
شادی مقدر کی بات، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی کہ زندگی میں آنیوالا شخص کیسا ہوگا: اداکارہ ریشم 
سورس: Instagram/therealresham

  

 فیصل آباد (آئی این پی ) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مجھے اپنے والدین کی کمی کا احساس ہر وقت ہوتا ہے،بڑی بہن نے بچوں کی طرح ہماری پرورش کی اور میں ان کو ہی اپنی والدہ سمجھتی ہوں،انہوں نے شادی کے حوالے سے کہا کہ یہ مقدروں کی بات ہے اور اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہہ سکتی کہ میری زندگی میں داخل ہونے والا شخص کیسا ہو گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ، جب پیدا ہونے والی تھی تو میرے والد اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے اس لیے مجھے والد کی شفقت میسر نہیں آئی، جب میں چھوٹی تھی تو مجھے بابرہ شریف بڑی اچھی لگتی تھیں اور میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ایک دن وہ میری سب سے اچھی دوست ثابت ہوں گی۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے بہت سارے لوگوں پر اعتماد کیا  اور ہمیشہ نقصان ہی اٹھایا ہے اور اعتماد کرنے کی بری عادت آج بھی مجھ میں موجود ہے۔ 

مزید :

تفریح -