ہولی کا جشن، بھارتی شہری ڈانس کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، ویڈیو وائرل

اندور (آئی این پی)بھارت میں ہولی کے دوران گانے پرجھومتے ہوئے سینے پر چھری مارنے والا شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں چند جوان گانوں پر رقص کررہے تھے۔سول میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ 5 افراد ہولی مناتے ہوئے گانے پر ڈانس کررہے ہیں ،اسی دوران پیلے رنگ کی شرٹ میں ملبوس گوپال سولنکی جس کے ہاتھ میں چھری ہے رقص کرتے ہوئے اس نے اپنے سینے میں گھونپ دی ، اس کا احساس اسے اپنے سینے سے ٹپکتے خون سے ہوا۔
A man succumbed to injuries in Indore, he was dancing with a knife in his hand during holi celebrations stabbed himself, he was taken to a hospital where the doctors declared him dead @ndtv @ndtvindia pic.twitter.com/7tbGC9T9BB
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) March 19, 2022
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینے میں چھری لگنے کی وجہ سے وہاں موجود افراد اسے فوراً اسپتال لے گئے لیکن خون زیادہ بہنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔