تمام ادارے ایک پیج پر، عمران خان کو دھوکہ دینے والا بے آبرو ہوگا، ٹکے کی عزت نہیں رہے گی: فواد چوہدری

تمام ادارے ایک پیج پر، عمران خان کو دھوکہ دینے والا بے آبرو ہوگا، ٹکے کی عزت ...
تمام ادارے ایک پیج پر، عمران خان کو دھوکہ دینے والا بے آبرو ہوگا، ٹکے کی عزت نہیں رہے گی: فواد چوہدری

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو دھوکہ دینے والا بے آبرو ہوگا، اس کی ٹکے کی عزت نہیں رہے گی، تمام ادارے ایک پیج پر ہیں،جس طرح( ن )لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنی 5 سالہ مدت پوری کی، اسی طرح پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، سازشوں سے عمران خان کو نہیں ہٹایا جا سکتا، عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں، سندھ ہاؤس میں لوگوں کو بند کر کے رکھا گیا ہے، فون آ رہے ہیں کہ ہمیں باہر نکلنے نہیں دیا جا رہا،ہمارا کہنا ہے کہ یہ پہلے مستعفی ہوں، پھر اپنے حلقوں میں جا کر الیکشن لڑیں اور جیت کر آئیں اور پھر جسے چاہے ووٹ دیں۔

فارن آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کو دھوکہ دینا نامناسب ہے، جس طریقے سے لوگ گئے ہیں ان پر عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، ان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے،توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے، ہم یہ نہیں کہتے کہ یہ لوگ لازما عمران خان کو ووٹ دیں، ہمارا کہنا ہے کہ یہ پہلے مستعفی ہوں، پھر اپنے حلقوں میں جا کر الیکشن لڑیں اور جیت کر آئیں اور پھر جسے چاہے ووٹ دیں، فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ یہ لوگ عمران خان کے نام پر اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتیں اور اس کے بعد لوٹے بن جائیں اور پیسے لے کر اپنے آپ کو بیچنا شروع کر دیں، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اور سیاست اس کی اجازت نہیں دیتے، انہوں نے کہاکہ پوزیشن کی خواہش ہے کہ عمران خان بلیک میل ہو جائیں گے تو ایسا ہر گز نہیں ہوگا، مسائل پر بات چیت ہونی چاہئے، پہلے بھی کہا تھا کہ تلخیاں اتنی پیدا نہ کریں کہ آپس میں مل بیٹھنا ہی مشکل ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاﺅس میں کل جو کچھ ہوا، ایسا پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے کبھی نہیں چاہا، تلخیوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے، اپوزیشن لوٹے پنے سے باز آئے اور آئین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس کے مطابق آگے چلے،جس طرح( ن لیگ) اور پیپلز پارٹی نے اپنی 5 سالہ مدت پوری کی، اسی طرح پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، سازشوں سے عمران خان کو نہیں ہٹایا جا سکتا، عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں، سندھ ہاﺅس میں لوگوں کو بند کر کے رکھا گیا ہے، فون آ رہے ہیں کہ ہمیں باہر نکلنے نہیں دیا جا رہا، ہم اپنا جلسہ کر رہے ہیں اور اپوزیشن اپنا جلسہ کرے، کوئی تصادم نہیں ہوگا، ا پنے اپنے دن اور جگہ مارک کرلیں، آئین کے تحت یہ بنیادی حق ہے، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا سپیکر صاحب بتا سکتے  ہیں انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -