سعودی عرب میں زیر زمین چھپا سینکڑوں سال پرانا قلعہ برآمد

سعودی عرب میں زیر زمین چھپا سینکڑوں سال پرانا قلعہ برآمد
سعودی عرب میں زیر زمین چھپا سینکڑوں سال پرانا قلعہ برآمد

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں 500 برس پرانے ایک زیرِ زمین دھنسے ہوئے قلعے کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق یہ جدہ شہر میں قدیم تاریخی مقامات کے حوالے سے ایک اہم ترین پیش رفت ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق آثار قدیمہ کے اس مقام کو "الشونہ قلعے" کا نام دیا گیا ہے۔ یہ قلعہ جدہ شہر کے علاقے البلد میں خلافِ ضابطہ تعمیر کی گئی پرانی عمارتوں کو منہدم کرنے کی کارروائی کے دوران میں سامنے آیا۔  اس مقام کے نزدیک ایک تاریخی بازار بھی ہے جس کی ابتدا 1516ء میں ہوئی۔توقع ظاہر کی گئی ہے کہ کھدائی اور انہدام کی کارروائیاں جاری رہنے کے ساتھ مزید تاریخی تعمیری خزانے سامنے آ سکتے ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے "تاریخی جدہ پروگرام" کے نگرانِ اعلی اشرف کامل کے مطابق الشونہ قلعہ بحر احمر میں سب سے بڑا قلعہ ہے۔

مزید :

عرب دنیا -