" اوآئی سی کی آڑمیں قانون شکنی نہیں کرنےدیں گے، تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہوئی تو اسمبلی کے اندر دھرنا ہوگا" شہباز شریف کا اعلان

" اوآئی سی کی آڑمیں قانون شکنی نہیں کرنےدیں گے، تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہوئی ...
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر سپیکر نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر کی تو اسمبلی ہال میں دھرنا دے دیا جائے گا۔

متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اوآئی سی کی آڑمیں قانون شکنی نہیں کرنےدیں گے،اوآئی سی کے مہمان پوری قوم کے مہمان ہیں،سپیکرکو وارننگ دیتا ہوں آئینی رول ادا کریں،سپیکرنےتاخیری حربےاستعمال کیےتواسمبلی ہال میں دھرنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ آئین وقانون کے راستے پرچل کراپناحق استعمال کرنا چاہتے ہیں، سپیکر کے پاس ابھی بھی  وقت ہےکہ وہ عمران خان کے آلہ کار نہ بنیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہا جارہا ہے کہ ارکان کو 10 لاکھ لوگوں کے درمیان سے گزرنا پڑے گا، عمران خان نے جمہوریت کی دھجیاں بکھیر  دی ہیں، عمران خان  اقتدار کی طاقت میں اتنے ڈوب چکے ہیں کہ اپنے اقتدار کیلئے تمام حدیں پار کرنے کو تیار ہیں،ان کے اپنے  اتحادی کہےرہے ہیں کہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ہے۔شہباز شریف نے کہا حکومت کے  سب سے بڑے اور سب سے معتبر اتحادی نے کہا ہے کہ کوئی ووٹ نہیں خریداگیا۔قائد حزب اختلاف نے کہا ہم قانونی اور آئینی طریقے سے تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائیں گے 

مزید :

اہم خبریں -قومی -