سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی
سونے کی قیمت میں کمی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 250 روپے کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کم ہوئی ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی ہے، 10 گرام سونےکی قیمت 214 روپےکم ہوکر  ایک لاکھ 11 ہزار 454 روپےہے۔انٹر نیشنل مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم  ہوکر 1921 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مزید :

بزنس -