"مجھے  بالی ووڈ میں آئٹم سانگ کی پیشکش کی گئی" ثانیہ مرزا کا حیران کن انکشاف

"مجھے  بالی ووڈ میں آئٹم سانگ کی پیشکش کی گئی" ثانیہ مرزا کا حیران کن انکشاف
سورس: Instagram

  

لاہور (ڈیلی  پاکستان آن لائن) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم ڈائریکٹرساجد خان نے آئٹم سانگ کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا کہ ڈائریکٹر ساجد خان نے انہیں ایک بار فلم کیلئے آئٹم سانگ کرنے کی پیشکش کی تھی اورکہا تھا کہ وہ اس کیلئے پورے کپڑے فراہم کریں گے جس میں جسم نظر نہیں آئے گا۔ 

ثانیہ مرزا کے مطابق انہوں نے ساجد خان کی یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ ان کا کام نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ساجد خان نہ صرف خود ڈائریکٹر ہیں بلکہ ان کی بہن  فرح خان بھی بالی ووڈ میں کئی فلموں کی ہدایات دے چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا کی بالی ووڈ میں فرح خان کے ساتھ سب سے زیادہ قریبی دوستی ہے اور دونوں اکثر ایک ساتھ نظر آتی ہیں۔

مزید :

تفریح -