اب ہر حالت میں ٹیکس دینا ہوگا،وزیرخزانہ نے خبردار کر دیا

اب ہر حالت میں ٹیکس دینا ہوگا،وزیرخزانہ نے خبردار کر دیا
اب ہر حالت میں ٹیکس دینا ہوگا،وزیرخزانہ نے خبردار کر دیا
سورس: File

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اب ہر حالت میں ٹیکس دینا ہوگا۔ملک میں صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس دے رہے ہیں، جب تک ٹیکس نہیں دیا جائےگا ہمیں باہرسےقرضہ لینا پڑےگا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اگلے چند ہفتوں میں ٹیکس نادہندہ پر ہاتھ ڈالیں گے،اب ہر حالت میں ٹیکس دینا ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہا مسلسل ترقی کیلئےنچلے طبقے کو اوپرلانا ضروری ہے،ہمیں 30سال تک  چھ سے سات فیصدکی شرح سےترقی کرنی ہے۔جن ممالک نےترقی کی وہاں سیاسی عدم استحکام نہیں ہے اس لیے پالیسیزکا تسلسل بھی پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ ترسیلات کی وجہ سےہماری معیشت چل رہی ہے۔انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہم خوراک کی قلت کا شکار ہوچکے ہیں،لیکن چین کی مدد سےزرعی پیداواربڑھانےپرکام کررہےہیں۔

مزید :

قومی -بزنس -