دجاج مندی۔۔ ۔۔لذت میں شاندار 

دجاج مندی۔۔ ۔۔لذت میں شاندار 
دجاج مندی۔۔ ۔۔لذت میں شاندار 

  

کچن کارنر میں آج ہم آپ کو ایک ایسی ڈش بنانا سکھائیں گے جس کا نام بہت زیادہ عام نہیں لیکن یہ ڈش بہت لذیذ اور اپنے نام کی طرح منفرد اور شاندار ہے۔۔۔آج ہم آپ کو ” دجاج مندی “ بنانا سکھائیں گے ۔ نام سن کر گھبرائیں مت ، یہ ڈش چکن سے بنتی ہے ، اسے بنانے میں اور کیا اشیاءآپ کو درکار ہوں گی ، ہم آپ کو بتاتے ہیں آپ انہیں اپنے پاس کچن میں جمع کر لیں ۔ 

درکار اجزاء:ثابت چکن۔ 1 کلو،مکھن۔ 2اونس،تیل۔ 1/4کپ،ہری الائچی۔ 10عدد،بڑی الائچی۔ 1 عدد،دار چینی۔ 2ٹکڑے، ثابت کالی مرچ۔ 1 کھانے کا چمچ،لونگ۔ 8سے10عدد،تیز پتا۔ 2عدد،چاول۔ 1/2کلو،زعفران۔ 1/2چائے کا چمچ،پیلارنگ۔ 1 چٹکی،پسی ہری الائچی۔ 1/2چائے کا چمچ،نمک۔ 1 کھانے کا چمچ،کٹی پیاز۔ 1 کپ،لیموں کا رس۔ 2کھانے کے چمچ،لیمن ڈرائیڈ۔ 1عدد

ترکیب:سب سے پہلے ایک پین میں تیل اور مکھن گرم کرکے اس میں ہری الائچی ، بڑی الائچی، دار چینی، ثابت کالی مرچ، لونگ،تیز پتوں کو ایک کپ کٹی پیاز اور چکن کے ساتھ ڈال کر فرائی کریں، یہاں تک کہ چکن دونوں طرف سے گولڈن براﺅن ہوجائے۔ اب اس میں 6کپ پانی کو پسی ہری الائچی ، زعفران، لیمن ڈرائیڈ اور نمک کے ساتھ ڈال کر ڈھکیں اور اتنا پکائیں کہ چکن گل جائے اور اڑھائی کپ یخنی رہ جائے۔ پھر چکن کو یخنی سے نکال کر اس میں بھیگے ہوئے چاول شامل کریں اور ڈھک کر اتنا پکائیں کہ چاول تیار ہوجائیں۔ اب ایک چٹکی پیلا رنگ صرف چاولوں کے ایک طرف چھڑکیں اور 10منٹ دم پر چھوڑ دیں۔ اب انہیں اچھی طرح مکس کرلیں۔ ایک چھوٹے پیالے میں مکھن کو باقی پسی ہری الائچی اور زعفران کہ ساتھ مکس کرکے گرم پانی میں بھگو دیں۔ پھر اس میں لیموں کا رس اچھی طرح مکس کرکے چکن کے اوپر برش کردیں۔ اب اسے پہلے سے گرم اوون میں15منٹ کےلئے بیک کرلیں۔ پھر اسے پلیٹر پر نکال لیں۔

لیجئے جناب ! مزیدار دجاج مندی تیار ہے ۔انجوائے کریں

مزید :

Ramadan -پکوان -