"ضروری نہیں کہ جس پارٹی سے جیتیں ووٹ بھی اسی کو دیں"مراد علی شاہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا

"ضروری نہیں کہ جس پارٹی سے جیتیں ووٹ بھی اسی کو دیں"مراد علی شاہ کا بڑا بیان ...
سورس: File

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  ووٹ صورتحال دیکھ کر دیا جاتا ہے،یہ ضروری نہیں کہ آپ ایک پارٹی سے جیتے ہوں اور ووٹ بھی اسی کو ہی دیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ایک پارٹی سے جیتنے والے کسی اور پارٹی کو ووٹ نہ ڈال سکیں،  بلکہ ووٹ صورتحال کو دیکھ کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی ممبر کے خلاف بات نہیں کر سکتا جب تک کہ میرے پاس اس کے خلاف ثبوت نہ ہوں۔کیا اراکین پر پیسے لے کر ووٹ دینا ثابت ہو گیا ہے؟ اس طرح کے بیانات اور الزامات سے سیاست کو گندہ کیا جا رہا ہے۔پارلیمنٹ لاجز میں ایم این ایز کے ساتھ پولیس کا رویہ سب نے دیکھاہے،کہ کس طرح پولیس نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹی وی پر ایم این ایز پر الزام لگائے،  گالیاں دیں،جلسے میں سندھ ہاوس سے متعلق عجیب باتیں کی گئیں جن کے رد عمل میں ایم این ایز نے خود کہا کہ وہ میڈیا پر بات کرنا چاہتے ہیں۔مراد علی شاہ نےواضح کر دیا کہ سندھ میں  گورنر راج کی تجویز پر عمل ہی نہیں ہو سکتا کیونکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد گورنر راج کے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -