گھرپر حملہ توہین عدالت ہے، قانونی کارروائی کی جائیگی، عمران خان کا بیان

گھرپر حملہ توہین عدالت ہے، قانونی کارروائی کی جائیگی، عمران خان کا بیان
گھرپر حملہ توہین عدالت ہے، قانونی کارروائی کی جائیگی، عمران خان کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم عمران خان نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے ۔

ٹوئٹرپرعمران خان کا کہنا ہے کہ گھر پر پولیس کا حملہ توہین عدالت ہے، عدالتی حکم پر ہم نے اتفاق کیا تھا کہ سرچ وارنٹ کیلیے ایس پی پی ٹی آئی کے ایک فرد سے رابطے میں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’سرچ آپریشن کے دوران کس قانون کے تحت میرے گھر کا دروازہ توڑ کر درخت اکھاڑے گئے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس اہلکار میرے گھر میں داخل ہوئے؟یہ سب اس وقت ہوا جب میں اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کےلیے زمان پارک سےروانہ ہوا۔

 سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کی پامالی اسلامی اصول کے خلاف ہے، بشریٰ بی بی گھر پر اکیلی تھیں جو مکمل غیر سیاسی خاتون ہے۔ 

مزید :

قومی -