شاہین آفریدی نے جیت کا کریڈٹ اپنے والدین کو دے دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پی ایس ایل 8 میں جیت کا کریڈٹ اپنے والدین کو دے دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنا منٹ میں کامیابی والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ اور پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کو بھی جیت کا کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے اتنے زبردست کھلاڑی ٹیم کو دئیے۔انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں دونوں طرف جیت کے امکانات تھے لیکن ہم نے امیدنہیں چھوڑی ۔ان کا کہنا تھا کہ تیز باولر ہونے کے ناطے ہمیں جارحانہ رویے کا مظاہر کرنا پڑتا ہے ، بلے بازی کے دوران میرے ذہن میں تھا کہ اگر مجھے میری پسندیدہ جگہوں پر گیند ملی تو میں بڑے شارٹس کھیلوں گا۔