راولپنڈی انڈر 15 ٹیبل ٹینس چیمپین شپ مئی میں کھیلی جائے گی

  راولپنڈی انڈر 15 ٹیبل ٹینس چیمپین شپ مئی میں کھیلی جائے گی

  

اسلام آباد (این این آئی)راولپنڈی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام راولپنڈی انڈر 15 ٹیبل ٹینس چیمپین شپ مئی میں راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔راولپنڈی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حامد صدیق نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز انڈر 15 اور گرلز انڈر 15 کے مقابلے شامل ہیں اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -