انڈین ویلز ، دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک کو سیمی فائنل میں شکست

  انڈین ویلز ، دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک کو سیمی فائنل میں شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیلی فورنیا(آن لائن)جاری انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے سیمی فائنل میں قازقستان کی کھلاڑی علینا رائباکینا نے دفاعی چیمپئن پولینڈ کی آئیگا سویٹیک کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، علینا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئیگا کو چھ دو اور چھ دو کے یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی، علینا رائباکینا جو آسڑیلین اوپن چیمپئن ہیں نے آسڑیلین اوپن کے بھی چوتھے راؤنڈ میچ میں آئیگاکو شکست سے دوچار کیا تھا، فائنل میں علینا کا مقابلہ بیلوروس کی کھلاڑی آرینا سبالینکا کے ساتھ ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں یونان کی کھلاڑی ماریہ سکاری کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔