شاہین آفریدی نے زلمی کیخلاف فتح کا کریڈٹ بیٹرز کو دے دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں فتح کا کریڈٹ اپنے بیٹرز کو دے دیا۔پشاور زلمی کے خلاف کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ بڑے گیم میں دباؤ ہوتا ہے، سوچا تھا کہ بیٹنگ آئے یا باؤلنگ مثبت کرکٹ کھیلنی ہے، پشاور زلمی کے خلاف میچ میں فتح کا کریڈٹ مرزا طاہر بیگ اور دیگر بیٹرز کو جاتا ہے۔شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ لاہور اور پشاور نے ہمیشہ سپورٹ کیا، آج بڑا دن ہے، ایونٹ کا فائنل ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ یہ مقابلہ ہم ہی جیتیں۔