چینی فرم پاکستان میں انڈسٹر یل پارک قائم کرنے کیلئے کوشاں 

چینی فرم پاکستان میں انڈسٹر یل پارک قائم کرنے کیلئے کوشاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) چینی فرم پاکستان میں انڈسٹریل پارک قائم کرنے کیلئے کوشاں، انڈسٹریل پارک چین اور پاکستان کی تمام صنعتی ضروریات کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا ۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے چیئرمین شان ڈونگ شن شو گروپ کارپوریشن ہو جیان شنکی قیادت میں چین کے ایک تجارتی وفد نے وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمرسے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ہو جیان شن نے وزیر کو بتایا کہ چینی صنعت کو پاکستان منتقل کرنے کے صوبہ شان ڈونگ کی حکومت کے فیصلے کے مطابق وہ پاکستان میں ایک صنعتی پارک بنانے کا تجویزلے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل پارک چین اور اس کے برعکس پاکستان کی تمام صنعتی ضروریات کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے سولر پینلز اسمبلی پلانٹ، میٹل ریفائننگ پلانٹس، فرٹیلائزر پروڈکشن پلانٹ، فوڈ پروسیسنگ پلانٹس وغیرہ جیسے منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق سید نوید قمر نے شان ڈونگ حکومت کے اپنی صنعت کو پاکستان منتقل کرنے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اس سے نہ صرف ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بچیں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے اپنے کاروبار کو پاکستان منتقل کرنے میں دلچسپی رکھنے والی چینی فرموں سے جامع تجاویز طلب کیں جنہیں سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ ( بی او آئی ) کو بھجوایا جائے گا۔ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

مزید :

کامرس -