امپورٹڈ حکومت کا مکروہ چہرہ آج بے نقاب ہوچکا:مشتاق احمد غنی
پشاور (نیوزرپورٹر)سپیکر مشتاق غنی نے کہا ھے کہ امپورٹڈ حکومت کا مکروہ چہرہ آج بے نقاب ہو چکا ہے۔ جب تک عمران خان کے جانثار زمان پارک میں تھے تب تک ان کی ہمت نہ ہوئی۔آج زمان پارک میں جہاں عورتیں گھر میں تھی تو امپورٹڈ سرکار کے غنڈے دیواریں پھلانگ کر گھر میں گھس گئے۔ چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، انھیں حساب دینا ہو گا۔ پورے پاکستان کی عوام کے جذبات کو آج مجروح کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام آج نکلنا ہے آپ نے اور تاریخ رقم کرنی ہے کہ عوام ہی ریاست کی اصل طاقت ہے۔ آج ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہم ملک بچا سکتے ہیں یا نہیں۔ خیبرپختونخوا سے اسلام آباد زیادہ دور نہیں، ہمارے صوبے کے لوگ اپنے قائد کے لیے جان دے سکتے ہیں۔ ہم پر امن تھے لیکن امپورٹڈ حکومت ہمارے کارکنان کو اشتعال دلا رہی ہے۔ ہم نے انقلاب کا نعرہ مارا تھا اور اب انقلاب آئے گا جو ان ملک دشمنوں کو بتائے گا عوامی طاقت کیا ہوتی ہے۔