نگران صوبائی حکومت عوام کو صحت ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں:بیرسٹر میاں فیروز جمال

نگران صوبائی حکومت عوام کو صحت ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں:بیرسٹر میاں فیروز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ: نگران صوبائی وزیراطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخواہ بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صفائی کی ابتر صورتحال سہولیات کی عدم فراہمی ایم ایس سمیت دیگر عملہ غیر حاضر ی پر صوبائی وزیر سخت برہم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ سے جواب طلبی کافیصلہ، تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیروسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران صوبائی وزیر نے قاضی کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا مریضوں سے ملے اور ان کے لواحقین سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کے دورے کے دوران ہسپتال ایم ایس موجود نہ تھے، اور ایمر جنسی وارڈ میں صفائی کی صورتحال ابتر تھی جس پر صوبائی وزیر برہم ہوئے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف قانونی کاروائی و جواب طلبی کا فیصلہ کیا صوبائی وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینا گورنر اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں میں آتا ہے،نہکہ نگران صوبائی حکومت کاصوبائی حکومت کی ذمہ داری صاف شفاف، غیر جانبدار اور پر امن انتخابات کا انعقاد ہے، لیکن سابق حکومت کی تعینات کردہ بیوروکریسی کے ہوتے ہوئے صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات مشکل نہیں بلکہ ناممکن نظر آرہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نگران صوبائی حکومت عوام کو صحت ریلف دینے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ ہمارے صوبہ سابق دور حکومت میں صحت اور تعلیمی اعتبار سے انتہائی پسماندہ رہا ہے جس کی وجہ سے غربت، بیروزگاری عدم سہولیات نے ڈھیرے ڈالے ہوئے ہیں لیکن سب نے ملکر اس صوبے کو ترقی و خوشھالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے صوبہ بھر میں زکوۃ کمیٹیاں معطل ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں زکوۃ فنڈ سے مستحق مریضوں کو ادویات کی فراہمی میں مشکلات کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا اور جلد کمیٹاس مسلے کا حل نکالا جائے گا انہوں نے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں وسائل کی کمی دائلاسز مشینوں اور ستاف کی کمی پورا کرنے لئے اقدامات اٹھانے کا بھی نوٹس لے لیا اور اس کمی کو پورا کرنے کیلئے یقین دھانی کرادی۔