پنجاب میں سالانہ 30 ہزار ایکڑ رقبہ قابل کاشت بنایا جا رہا

پنجاب میں سالانہ 30 ہزار ایکڑ رقبہ قابل کاشت بنایا جا رہا

  

 اسلام آباد(این این آئی)پنجاب میں سالانہ 30 ہزار ایکڑ رقبہ کو قابل کاشت بنایا جا رہا ہے صوبہ میں تقریبا 3.8 ملین ایکڑ بنجر زمین ہے جو کاشت نہیں کی جاتی۔ صوبائی محکمہ ایگریکلچر انجینئرنگ پنجاب کی رپورٹ کے مطابق اس وقت صوبہ میں تقریبا 3.8 ملین ایکڑ بنجر رقبہ موجود ہے جس کو قابل کاشت بنایا جا سکتا ہے۔ پنجاب کا زیرکاشت رقبہ 50.7 ملین ایکڑ پر مشتمل ہے بنجر زمین کو قابل کاشت بنانے کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 اور سالانہ 30 ہزار ایکڑ کے قریب رقبہ کو قابل کاشت بنایا جا رہا ہے تاہم مجموعی بنجر رقبہ کے تناسب سے یہ شرح کم ہے۔ محکمہ کی جانب سے اب تک پنجاب میں 1.65 ملین ایکڑ بنجر رقبہ کو قابل کاشت بنایا جا چکا ہے اور مزید غیرآبا د رقبہ کو کاشت کے قابل بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -