قصور، 2واقعات میں ملزمان کی فائرنگ‘ایک شخص جاں بحق، دوسرازخمی

  قصور، 2واقعات میں ملزمان کی فائرنگ‘ایک شخص جاں بحق، دوسرازخمی

  

قصور(بیورورپورٹ) دو مختلف واقعات میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے رہائشی محمد رفیق نے پولیس تھانہ راجہ جنگ کو بتایا کہ میرا پنتالیس سالہ بھائی عبد الحمید گھر کے باہر موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے انڈس ہسپتال رائیونڈ لے جایا جا رہا تھا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، کراچی کا رہائشی تئیس سالہ علی محمد راجپوت پولیس تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ  جمبر نہر کے نزدیک ولی ہوٹل پر ملازمت کرتا  تھا  وقوعہ کے روز ہوٹل کے باہر موجود تھا کہ آنیوالے دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -