حافظ آباد،کارکی موٹر سائیکل کوٹکر، خاتون جاں بحق،2افراد زخمی

  حافظ آباد،کارکی موٹر سائیکل کوٹکر، خاتون جاں بحق،2افراد زخمی

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نمائندہ پاکستان) کوٹ مبارک کے قریب تیز رفتارکارکی موٹر سائیکل کوٹکر، ا خاتون جاں بحق،دو افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق عدیل حسن ولد امیر حسن سکنہ مغل پورہ موٹر سائیکل پر اپنے بھائی جوادحسن اورپچاس سالہ والدہ ارشادبیگم کے ہمرہ سوار ہوکر آرہے تھے کہ جلالپور بھٹیاں کی جانب والی تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں والدہ ارشاد بیگم جاں بحق جبکہ عدیل حسن اور جواد حسن شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ کار ڈرائیور مو فرار ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -