40ویں ریسکیو کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ،کیڈٹس کا پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ 

40ویں ریسکیو کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ،کیڈٹس کا پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چالیسویں بیسک ریسکیو کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ  وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، پراجیکٹ کوارڈنیٹر سندھ مس صوبیہ عابد، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈی جی ریسکیو گلگت  بلتستان،پنجاب حکومت، ریسکیو ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے افسران  بھی تقریب میں شریک تھے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے پاس آؤٹ ہونے والے381 ریسکیورز سے حلف لیا ریسکیورز کو سندھ میں ایمرجنسی سروس کے قیام اور گلگت  بلتستان میں سروس کی توسیع کیلئے تربیت دی گئی سندھ اور گلگت بلتستان کے ریسکیورز نے چھ ماہ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا بھی مظاہرہ کیا آخر میں کورس کے ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو شیلڈز پیش کی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ایازصادق نے کہا کہ ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں وزیر اعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔معاشرے کو احساس تحفظ فراہم کرنے میں ریسکیو 1122کا رول کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ترکیہ میں پاکستان ریسکیو ٹیم نے سب سے پہلے پہنچ کے جس طرح منہدم عمارتوں سے لوگوں کو زندہ ریسکیو کیا  اس نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -