ترشادہ پھلوں کی بہتر کاشت کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری، ماہرین

  ترشادہ پھلوں کی بہتر کاشت کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (اے پی پی) ماہرین زراعت نے ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھل کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے باغات میں کھادوں کا متناسب استعمال بنیادی اہمیت کاحامل ہیغذائی عناصرکی کمی بیشی ترشادہ پھلوں کی صحت نشوونما پیداوار اورمعیارپربرے اثرات مرتب کرتی ہے۔ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت قصورنویدامجد نیبتایاکہ پودے کو جن غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے ان میں نائٹروجن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ نائٹروجن کھادنہ صرف پودے کی بڑھوتری اوراس کی نشوونمابلکہ ترشادہ پھلوں کے پودوں میں کلوروفل بنانے میں بھی بھرپورمعاونت فراہم کرتی ہے۔ اس لئے پھول اور پھل کے بننیپھل کی بڑھوتری اوراس کے معیار کے لئے نائٹروجن کھادکا بروقت استعمال نہایت ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر باغبان کھادوں کا متناسب استعمال کرنے سے غفلت برتیں گے تو انہیں کئی مسائل کا سامناکرناپڑسکتاہے۔

مزید :

کامرس -