آم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت

آم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
قصور (اے پی پی):ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورنویدامجد نے آم کے باغبانوں کو آم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ آم کے باغبانوں نے اگر فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال نہیں کیا توفوری طورپر مذکورہ کھادیں باغات میں ڈال دیں۔انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ بعض مقامات پر کیڑے مکوڑوں کے آم کے پودوں پر حملوں کی علامات ظاہرہوئی ہیں لہذا باغبانوں کو چاہئیے کہ وہ آموں کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کے حملوں کا فوری جائزہ لیں اگرکسی جگہ پر آم کے پودوں پرکسی بیماری کا حملہ ظاہرہوتو فوری طورپر زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف  سے رابطہ کریں۔کے مشورے سے زہریلی زرعی ادویات کا سپرے یقینی بنایاجائے تاکہ آم کی پیداوار کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے کا احتمال نہ  رہے۔\

مزید :

کامرس -