سنجیدہ و مزاحیہ کردار ادا کرنا مشکل کام ہے، عباس باجوہ 

   سنجیدہ و مزاحیہ کردار ادا کرنا مشکل کام ہے، عباس باجوہ 

  

 لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عباس باجوہ نے کہا کہ حقیقی فنکار وہی ہے جو ہر طرح کا کردار نبھائے اور ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کرے۔ سنجیدہ ہوں یا مزاحیہ دونوں طرح کے کردار نبھانا خاصامشکل کام ہے لیکن میں نے مزاحیہ کردار کو خوب انجوائے کیا ہے اوریہ ایک یادرگارپراجیکٹ ہوگا۔ عباس باجوہ نے کہا ہے کہ نئے پراجیکٹ میں مزاحیہ کردار نبھا رہا ہوں اور دیکھنے والے میرے کردار کو ضرور پسند کریں گے۔

، سنجیدہ ہوں یا کامیڈی دونوں کردار نبھانا بہت مشکل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے پراجیکٹ میں بھرپور مزاحیہ کردار نبھایا ہے اوراس کردار کو خوب انجوائے بھی کیا ہے۔ مجھے قوی امید ہے کہ میر ے پرستار مجھے اس کردار میں پسند کریں گے جس سے میری حوصلہ افزائی ہو گی۔ 

مزید :

کلچر -