جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت بڑا انسانی ترازو بنایا گیا

    جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت بڑا انسانی ترازو بنایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور  (لیڈی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ  نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے خواتین الیکشن میں ہراؤل دستے کا کردار ادا کریں گی۔دنیا میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں اور انقلابات پر نظر دوڑائیں تو ان سب میں خواتین کا کردار نمایاں ہے۔ جماعت اسلامی لاہور کی مردو خواتین کی قیادت نے انتخابی مہم کی تیاری زور شور شروع کردی ہے۔ جماعت اسلامی خواتین  لاہور نے وحدت گراؤنڈ میں دنیا کا سب بڑا انسانی ترازو بنا کر انتخابی مہم کا  باقائدہ آغاز کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت روڈ پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام دنیا کے سب بڑے انسانی ترازو بنا نے کے ریکارڈ اور خواتین کی انتخابی مہم کے باقاعدہ آغاز کر نے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ دنیا کے سب بڑا انسانی ترازو بنانے کی تقریب کے شرکاء  سے ڈائریکٹر امور خارجہ سمیحہ راحیل قاضی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ثمینہ سعید،ناظمہ حلقہ لاہور عظمی عمران نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مجاہد خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ انتخابات میں انقلاب کیلئے قلیدی کردار ادا کریں گی۔